Surprise Me!

ندرُو کی واپسی: وُلر جھیل میں لوٹی دہائیوں بعد رونق

2025-07-05 4 Dailymotion

<p>بانڈی پورہ:  ولر جھیل کی گود میں دو دہائیوں بعد پنہاں روزی روٹی ایک بار پھر آب و تاب کے ساتھ ظاہر ہو رہی ہے۔ وُلر جھیل میں قریب پچیس برس بعد ندرُو یعنی کمل ککڑی کی کاشت دوبارہ ممکن ہوئی ہے، جس نے ماحولیاتی بحالی کے منصوبوں کو نئی معنویت بخشی ہے۔</p><p>ایشیا کی دوسری سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل - ولر - کے کنارے آباد لوگوں خاص کر ماہی گیروں میں ندرو کی واپسی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ یہ قدرتی نعمت نہ صرف کشمیر پکوان میں ذائقے بکھیر دیتی ہے بلکہ صدیوں سے ان باشندوں کے لئے ذریعہ معاش بھی ہے۔</p><p>جھیل ولر میں ندرُو کی واپسی کا سہرا تحفظ اور بحالی کے منصوبوں کے سر باندھا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھیل کی صفائی اور ماحولیاتی توازن کی بحالی جیسے اقدامات سے یہ ’ناپید‘ فصل پھر سے جھیل میں لوٹ آئی ہے۔ اور اب ایک بار پھر ماہی گیروں کے لیے اُمید کی کرن بن رہی ہے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon